پاکستان ریلوے،امریکی کمپنی نے بڑی پیشکش کردی

25  مارچ‬‮  2017

لاہور ( این این آئی)امریکہ کی معروف کمپنی موٹرولا سلوشنز نے پاکستان ریلویز کوٹرین آپریشن ،ٹرین سیفٹی، سگنلنگ، ٹیلی کام اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اپنے تعاون کی پیش کش کی ہے ۔ یہ پیش کش موٹرولا سلوشنز کے3رکنی وفد نے سینئر وائس پریزیڈنٹ برائے ایشیا محمداختر کی قیادت میں وزیر ریلویز خواجہ سعدرفیق ، چیئرپرسن ریلویز مسز پروین آغا ودیگر حکام سے ایک ملاقات میں کی۔ موٹرولا سلوشنز نے

ریلویز حکام کو کمپنی پروفائل پیش کی اور پاکستان ریلویز میں آنے والی انقلابی تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلویز بین الاقوامی معیار اور بہترین شہرت کے حامل ملکی و غیر ملکی اداروں کے ساتھ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کام کرنے کا خواہش مند ہے ۔ انہوں نے موٹرولا سلوشنز کی طرف سے ٹرین آپریشن اور ٹرین سیفٹی میں دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ پاکستان ریلویز اسی سلسلے میں پہلے ہی وزارت دفاعی پیداوار کے ذیلی ادارے نیسکام کے ساتھ رابطے میں ہے ۔ہم اسی وقت ترجیحی بنیادوں پر ریلوے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ محفوظ سفر فراہم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔ پاکستان ریلویز اس کام کو برسوں نہیں بلکہ مہینوں اور ہفتوں میں یقینی بنانا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز وفاقی حکومت کا واحد ادارہ ہے جوہفتے کے روز بھی چھٹی نہیں کرتا، ہفتے کے روز مکمل ورکنگ ڈے کے بعد اتوار کے روز بھی دفاتر کھول لئے جاتے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ جوادارے ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں وہ بھی اسی جذبے ، کمٹمنٹ اور رفتار سے چلیں۔ چیئرپرسن مسز پروین آغا نے بتایا کہ پاکستان ریلویز نے موٹرولا سلوشنز کے ساتھ ایک ورکنگ گروپ قائم کیا ہے ۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ورکنگ گروپ کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی معیار اور شہرت کے حامل اداروں

کا پاکستان ریلویز پر اعتماد بڑھ رہا ہے اور یہ منزل ساڑھے تین سال برس کی ان تھک محنت اور دیانت سے حاصل کی گئی ہے ۔ بین الاقوامی ادارے اسی عتماد کے ساتھ پاکستان ریلویز سے تعاون کریں کہ یہاں رشوت ، سفارش اور ذاتی پسندنا پسند سے بالاتر ہوکر پاکستان ریلویز کے مفاد میں صرف اور صرف میرٹ پر فیصلے ہوتے ہیں۔ ملاقات میں چیئرپرسن ریلویز مسز پروین آغا، قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر مقصودالنبی،، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ہمایوں رشید، ایڈیشنل جنرل مکینیکل انصربلا خان،ڈی جی آئی ٹی فہد رحمان اور دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…