چودھری پرویزالٰہی شہبازشریف کو چیلنج کردیا

25  مارچ‬‮  2017

لاہور/ملتان(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو چیلنج کیا ہے کہ انہوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا جبکہ ہم نے اپنی 5سالہ حکومت کے دوران ملتان اور جنوبی علاقوں سمیت پنجاب میں 55سال سے زائد کام کیے، غریب و عام آدمی اور پسماندہ علاقے باالخصوص ملتان اور جنوبی پنجاب ہماری ترجیح رہے اور آئندہ بھی رہیں گے۔ انہوں نے کہا

کہ ہم نے ملتان میں کارڈیالوجی ہسپتال اور ڈینٹل کالج سمیت عوامی فلاح کے کتنے ہی منصوبے مکمل کیے جبکہ 28ارب روپے کی ملتان جنگلہ بس سے عوام کو فائدہ نہیں ہوا بلکہ شہبازشریف کو مالی فائدہ ہوا، اس کی بجائے ہماری طرح ہسپتال، سکول، کالج بناتے تو تمام لوگوں کو فائدہ ہوتا۔ وہ دو روزہ تنظیمی دورہ پر ملتان پہنچنے کے بعد عباس پور میں مرید عباس بپی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وہ اتوار کو یہاں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں ورکرز کنونشن کا انعقاد ہماری پارٹی کی تنظیم سازی میں ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی کاموں کی پاکستان اور پنجاب کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ملتان سے ہمیں دلی لگاؤ ہے، جنوبی پنجاب میں پہلی بار ہم نے کام کرائے، ملتان چلڈرن ہسپتال کا منصوبہ بھی 9سال پہلے ہم نے بنایا تھا، شہبازشریف آج کس منہ سے اس کا افتتاح کر رہے ہیں، ڈینٹل کالج بھی ہمارے دور میں بنا، خادم اعلیٰ نے آج ملتان میں ویمن کرائسز سنٹر کا افتتاح کیا جبکہ یہ منصوبہ بھی ہمارے دور میں شروع ہوا تھا، انہوں نے 28ارب کی جنگلہ بس سے ملتان کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عام اور غریب آدمی کی فلاح تھا جبکہ ان کا محور صرف پیسہ بنانا ہے، عوام کے فائدے کیلئے انہوں نے کچھ نہیں کیا، ہم نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار

دیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جو بھی آئے لیکن عوام میں ایک بار چور چور ہو گیا ہے، اب عوام کی نظریں اعلیٰ عدلیہ کے اعلیٰ فیصلے پر ہیں، ہماری دعا ہے کہ ایسا فیصلہ آئے جس سے عدلیہ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو اور اسے عوام قبول کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے وزرا آئندہ الیکشن میں اپنی نوکریاں پکی کرنے کیلئے جگہ جگہ دھکے کھا رہے ہیں، یہ بے چارے خود

ستم زدہ ہیں، ان سے تو یتیم اچھے ہیں جن کا کوئی پرسان حال تو ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی اہلیت کا پتہ چل گیا ہے اور لوگوں کو اچھے برے کی تمیز آ گئی ہے وہ جان گئے ہیں کہ کون ان کا ہمدرد ہے اور کون ان کا دشمن، الیکشن کے قریب آنے پر ہم خیال جماعتیں مل کر اتحاد بنانے کی تیاری کر رہی ہیں، ہماری جماعت بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لے گی، ہم اپنی پچھلی پانچ سالہ کارکردگی کی بنا پر الیکشن میں جائیں گے، اس موقع پر محمد بشارت راجہ، مخدوم بابر، چودھری طارق ڈوگر، نادر دُگل، ذوالفقار پپن اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…