ویزا سکینڈل،،بات حد سے آگے نکل گئی،بیس تیس ہزار امریکی نہیں بلکہ کتنے امریکیوں کو ویزے جاری ہوئے؟تہلکہ خیزانکشافات

25  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ویزا سکینڈل،،بات حد سے آگے نکل گئی،بیس تیس ہزار امریکی نہیں بلکہ کتنے امریکیوں کو ویزے جاری ہوئے؟تہلکہ خیزانکشافات، تفصیلات کے مطابق امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کے سکینڈل نے نیا رُ خ اختیارکرلیا ہے نجی ٹی وی کی رپورٹ

کے مطابق حسین حقانی امریکہ میں پاکستانی سفیر ہونے کے باوجود پاکستان کے مفادات کے ساتھ کھیلتے رہے ،پاکستانی حکام ، صدر اور وزیراعظم سیکریٹریٹ کی سفارش پر واشنگٹن میں پاکستانی ویزوں کی لوٹ سیل لگادی گئی،صرف تین سال میں بیس تیس ہزار نہیں بلکہ پچاس ہزار سے بھی ز ائد امریکیوں کو ویزے جاری کئے گئے اور وہ پاکستان آئے، معلوم ہوا ہے کہ صرف پیپلز پارٹی کے دور میں2008 سے 2011 تک امریکیوں کو 52 ہزار 94 پاکستانی ویزے جاری ہوئے جبکہ مارچ 2008 سے مئی 2011 کے ایبٹ آباد حملے تک 50 ہزار سے زائد امریکیوں کو ویزے جاری کئے گئے ،2012ء میں سینیٹر ایس ایم ظفر کے سوال پر سابق وزیرخارجہ نے فروری2012ء میں سینٹ کو تحریری جواب میں آگاہ کیاتھا کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے 52 ہزار سے زائد امریکیوں کو ویزے جاری کیے جبکہ 52 ہزار 94 ویزوں میں سے 13 ہزار 159 ویزے سفارت کار کی کیٹیگری میں جاری کئے گئے، واضح رہے کہ سفارتی ویزے کے حامل افراد کو بہت سی ایسی مراعات حاصل ہوتی ہیں جو کہ کسی جرم میں ملوث ہونے پر انہیں بچانے کے لئے بھی کارآمد ثابت ہوتی ہیں ریمنڈ ڈیوس کا واقعہ بھی ایسے ہی ایک سفارتی ویزے کی مثال ہے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…