آصف زرداری سے ملاقات اورپیپلزپارٹی سے اتحاد،چوہدری شجاعت نے واضح اعلان کردیا

25  مارچ‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کسی بھی جماعت سے انتخابی اتحاد کا کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا، ملتے سب سے ہیں، ہر فیصلہ پارٹی کی مشاورت سے پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ کے مفاد میں کیا جائے گا۔

وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر مختلف اضلاع سے آنے والے مسلم لیگیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ پارٹی رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں نے چودھری شجاعت حسین کو مختلف تجاویز پیش کیں۔سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں اور پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کے بارے میں سوال کے جواب میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ابھی تک کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہمارا تمام ہم خیال جماعتوں اور رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے لیکن ہم نے جس طرح ماضی میں تمام فیصلے اپنی پارٹی کے عہدیداروں، رہنماؤں اور کارکنوں کی مشاورت سے کیے ہیں آئندہ بھی ہر فیصلہ پارٹی کے ساتھ مشاورت سے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہی فیصلہ کیا جائے گا جو ہمارے کارکنوں کے مفاد میں اور ملکی حالات کا تقاضوں کے مطابق ہو گا، ہم ملک و قوم اور اپنی پارٹی کے مفادات کو کسی صورت نظرانداز نہیں کر سکتے، ہم نے ماضی میں بھی کسی بھی معاملہ میں ملکی، قومی اور جماعتی مفادات کو ہر بات پر ترجیح دی ہے اور مستقبل میں بھی یہی پالیسی جاری رکھیں گے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…