بھارت کے ساتھ کشیدگی،آرمی چیف اگلے مورچوں پر پہنچ گئے،زبردست اعلان

24  مارچ‬‮  2017

راولپنڈی (آئی این پی )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت کے عسکریت پسندوں کی لائن آف کنٹرول کے ساتھ موجودگی کے پروپیگنڈے کا مقصد آزاد جموں و کشمیر میں بد امنی پھیلانا ہے ، اس کا یہ ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا ، آزاد جموں و کشمیر کے لوگ بھارتی ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے مکمل واقف ہیں ، پاک فوج لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والے لوگوں کی حفاظت یقینی

بنانے کا سلسلہ جار ی رکھے گی ۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر کیل سیکٹر اور شاردہ میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں پر جنرل کمانڈنگ آفیسر مری میجرجنرل اظہر عباس نے انہیں لائن آف کنٹرول پر حالیہ مہینوں میں ہونے والی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی ۔ اس موقع پر آرمی چیف کو ملک میں جاری مردم و خانہ شماری میں پاک فوج کے تعاون و حمایت کے حوالے سے بھی آگاہ کیاگیا ۔انہوں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اورکہا کہ بھارت کے عسکریت پسندوں کی لائن آف کنٹرول کے ساتھ موجودگی کاپراپیگنڈا پھیلانے کا مقصد آزاد جموں و کشمیر میں بد امنی پھیلانا ہے ، اس کا یہ ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا ، آزاد جموں و کشمیر کے لوگ بھارتی ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے مکمل واقف ہیں ۔ آرمی چیف نے فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اورر کہا کہ پاک فوج لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والے لوگوں کی مکمل طور پرحفاظت یقینی بنا نے کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔انہوں نے آزاد جموں و کشمیرحکومت کے تعاون کے ساتھ علاقے میں ترقیاتی کام جاری رکھنے اور ان میں پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ۔ قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پرکور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ان کا استقبال کیا ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…