توہین رسالت ؐ،سوشل میڈیا کی بندش،چوہدری نثار نے انتہائی اقدام کا اعلان کردیا، اسلامی ممالک کے سفیروں کا اجلاس بھی طلب 

22  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی)وزارت داخلہ نے توہین رسالت کے مسئلہ پر جمعہ کو اسلامی ممالک کے سفیروں کا اجلاس طلب کر لیا،وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ توہین رسالت صرف پاکستان کا نہیں پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے ‘ اگر سوشل میڈیا کی انتظامیہ باز نہ آئی تو سخت ترین اقدامات کرینگے کیونکہ سوشل میڈیا مذہب اور ایمان سے زیادہ اہم نہیں‘سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر زمین تنگ کر دینگے‘ اس کے تانے

بانے بیرون ملک جا ملتے ہیں‘صوبہ سندھ کسی کی جاگیر نہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاق کے خلاف جو بیان دیا وہ انہیں زیب نہیں دیتا اگر کسی غیر ملک کا وزیر اعلیٰ یہ بیان دیتا تو اسے انجام تک پہنچا دیتے،اگر شرجیل پا میمن پاک تھے تو دو سال باہر کیوں رہے ؟ ‘مجھ پر الزام لگانے کی بجائے شرجیل میمن اپنی صفائی دیں ‘ اسلام آباد کچہری میں پولیس اہلکارپرتشددکاواقعہ تشویشناک ہے‘پولیس نے ججز کوسکیورٹی دینے سے انکارکردیاہے۔ وہ بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں۔ سپاٹ فکسنگ کیس نے پاکستان کے تشخص کو بری طرح متاثر کیا۔ سپاٹ فکسنگ کیس پر پی سی بی اور ایف آئی اے مل کر کام کریں گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پی سی بی اور ایف آئی اے مل کر کام کرنے کا طریقہ کار طے کریں گے۔ قوم نے کرکٹرز کو عزت دی مگر وہ ملک کی تضحیک کا باعث بنے ہیں۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ایف آئی اے کرکٹرز اور بکیز کے حو الے سے بھی تفتیش کرے گی‘ میچ فکسنگ ایک بین الاقوامی جرم ہے ۔ اس کیس کی تفتیش کیلئے متعلقہ ممالک سے بھی قانونی معاونت لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر ناموس رسالت کے حوالے سے ناپاک جسارت کی جا رہی ہے۔ فیس بک پہلی دفعہ اپنا ووفد پاکستان بھیجنے کیلئے تیار ہے۔ جمعہ کے دن تمام مسلمان ممالک کے سفیروں کو مدعو کیا جائے گا۔ ملاقات کا

ناموس رسالت کے حوالے سے ایک نکاتی ایجنڈا ہو گا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ مقدس ہستیوں کے ناموس کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا ۔ او آئی سی اور ابطہ اسلامی فورم پر اس مسئلے کو اٹھایا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے وہ بدترین سے بڑھ کر ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر توہین رسالت صرف پاکستان کا نہیں پوری امت کا مسئلہ ہے، اس پر جمعہ کو تمام اسلامی ممالک کے سفیروں کا اجلاس طلب کیا ہے تاکہ متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے،انہوں نے کہا کہ اگر سوشل میڈیا کی انتظامیہ باز نہ آئی تو سخت ترین اقدامات کرینگے کیونہ سوشل میڈیا مذہب اور ایمان سے زیادہ اہم نہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ کے معاملے پر ایف آئی اے اور پی سی بی کو مل کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے ، بکیز کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا ہے

اس سکینڈل کے تانے بانے بیرون ملک ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں جوئے جیسی برائی کو جڑ سے اکھاڑیں گے۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کوئی صوبہ کسی کی جاگیرنہیں وزیراعلی سندھ نے وفاق کیخلاف جوبیان دیاوہ درست نہیں انہوں نے کہاکہ شر جیل میمن سے پوچھا جائے کہ آپ صحیح تھے تو دو سال باہر کیوں رہے وہ مجھ پر الزامات کی بجائے خود پر لگنے والے الزامات کی صفائی دیں ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اسلام آباد کچہری میں پولیس اہلکارپرتشددکاواقعہ تشویشناک ہے‘پولیس نے ججز کوسکیورٹی دینے سے انکارکردیاہے۔واقعہ کی انکوائری کے لئے کمیٹی بنادی گئی ہے

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…