حامد سعیدکاظمی اوردیگر ملزمان کی رہائی،چوہدری نثار نے کارروائیاں کا اعلان کردیا

21  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات سے ایف آئی اے کو نہیں روک سکتے کیونکہ ایف آئی اے نہ تو کسی کے کہنے پر انکوائری شروع کرتا ہے نہ ہی کسی کے کہنے پر بند کرتا ہے،حج کرپشن سکینڈل کے ملزمان کی بریت کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی،سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف

صرف موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے شواہد تلاش کیے جارہے ہیں۔منگل کو پنجاب ہاؤس میں صحافیوں سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہاکہ چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے گذشتہ روز مجھے فون کیا تھا اور کھلاڑیوں کے خلاف جاری انکوائری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ نجم سیٹھی کو میں خود بھی فون کروں گا اور انہیں حقائق سے آگاہ کروں گا کیونکہ ایف آئی اے نہ کسی کے کہنے پر کارروائی کرتی ہے اور نہ کسی کے کہنے پر کارورائی کو روکتی ہے تاہم یہ ضرور کوشش کی جارہی ہے کہ کسی بے گناہ کو سزا نہ ملے اور کوئی گناہ گار بچ نہ پائے۔انہوں نے کہاکہ سپاٹ فکسنگ سے متعلق ایف آئی اے کے پاس کوئی شواہد نہیں تاہم کرکٹرز کے موبائل فون کا ڈیٹا موجود ہے،اس کی مدد سے انکوائری کو آگے بڑھایا جارہا ہے تاکہ شواہد حاصل کیے جاسکیں بعض کرکٹرز نے موبائل فون پیغامات ضائع کردیئے ہیں،انہوں نے کہاکہ سپاٹ فکسنگ سے متعلق ایف آئی اے کے پاس کوئی شواہد نہیں تاہم کرکٹرز کے موبائل فون کا ڈیٹا موجود ہے،اس کی مدد سے انکوائری کو آگے بڑھایا جارہا ہے تاکہ شواہد حاصل کیے جاسکیں بعض کرکٹرز نے موبائل فون پیغامات ضائع کردیئے ہیں،ان پیغامات کو حاصل کرنے کیلئے غیرملکی کمپنیوں سے تعاون درکار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حج کرپشن سکینڈل میں حامد سعید کاظمی اور راؤ شکیل کی بریت کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…