بڑے ڈیم کی تعمیر کا اعلان

3  مارچ‬‮  2017

شمالی وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے شمالی وزیر ستان میں ’کرم تنگی ڈیم‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نوازشریف نے کہاہے کہ اس ڈیم کی بنیاد شمالی وزیرستان میں ایک نئےدورکا آغاز ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ فساد اور خوف کا دور اختتام کو پہنچا، شمالی وزیرستان میں ترقیاقی منصوبوں کا آغاز نوید ہے، نیا عہد شروع ہو رہا ہے، بے یقینی ختم ہو رہی ہے،امن کے لیے دی گئی قربانیاں رنگ لائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں خوف کا راج تھا آج وہاں محبت کا دور دورہ ہے، کرم تنگی ڈیم کاسنگ بنیاد رکھ دیا ہے، آئندہ کی نسلیں فائدہ اٹھائیں گی،خطے اور پورے پاکستان کو فتنے سے نجات مل گئی۔وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے لوگوں نے بڑی قربانیاں دی، تمام سیاسی قیادت نے مل کر امن کے لیے اہم فیصلے کیے، فاٹا کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فاٹا میں یونیورسٹی اور تعلیمی ادارے بنیں گے، پختون بھائیوں نے زوربازوسے ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنایا ہے، ایف سی آر کا خاتمہ کیا جارہاہے۔کرم تنگی ڈیم سے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کی ہزاروں ایکڑسے زائد بنجر زمین کاشت کے قابل ہو سکے گی۔کرم تنگی ڈیم میں 12لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی،اس پانی سے شمالی وزیرستان ایجنسی اور خیبر پختون خوا میں فصلوں کے لیے پانی مل سکے گا۔کرم تنگی ڈیم بنوں اور شمالی وزیرستان کے سنگم پر ہے، جس سے ماحول دوست کم قیمت 83اعشاریہ 4میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔ڈیم کی تعمیر کیلئے یوایس ایڈ 8ارب روپے کے فنڈز فراہم کرے گا،کرم تنگی ڈیم دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا، پہلا مرحلہ 3سال میں مکمل کرنے کا ہدف ہے۔

۔زیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کرم تنگی ڈیم کی تعمیراس بات کااعلان ہے کہ خوف اور فساداپنے اختتام کوپہنچااور آج محبت اور اخوت کی حکمرانی کادورشروع ہوگیا۔تاریک رات کوروشن دن میں بدلناآسان نہیں ہوتا۔قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے۔یہاں دہشتگردوں کاقبضہ تھا۔لیکن آج معاملات پھرعوام کے ہاتھ میں آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے اور پورے پاکستان کودہشتگردی کے فتنے سے نجات مل گئی ہے۔قوم نے بڑی قربانیاں دیں۔لوگوں نے نقل مکانی کاعذاب بھگتا۔پاک فوج اور پولیس کے نوجوان شہیدہوئے۔لیکن قربانیاں رنگ لائیں اور کامیابی ملی۔سیاسی جماعتوں اور تمام صوبائی حکومتوں کی شمولیت سے یہ ممکن ہوسکاہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی معاشی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی متحدہوناہوگا۔سی پیک ملکی ترقی کامظہر ہے۔چینی قیادت کے سب نے سا تھ ملکردستخط کیے۔سی پیک جب مکمل ہوگانہیں معلوم کہ کون اقتدارمیں ہوگا۔لیکن تاریخ یادرکھے گی کہ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے کس نے کتناکرداراداکیا۔انہوں نے کہا کہ فاٹاکوقومی دھارے میں شامل کرنے کاعمل شروع کردیاہے

۔فاٹاکی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کواعتمادمیں لیکرفاٹاکوترقی دی جارہی ہے۔یہاں پریونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے ،صحت کے مراکزاور سڑکیں بھی بنیں گی۔فاٹاکوآئینی دھارے میں شامل کرنے کیلئے قانون سازی،این ایف سی میں حصہ مختص کیاجائیگا۔فاٹامیں ایف سی آرکاخاتمہ کیاجارہاہے۔آئی ڈی پیزکورواں سال اپنے گھروں میں آبادکیاجائیگا۔عالمی ادارے پاکستان کوابھرتی ہوئی معیشت قراردے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشتون بھائیوں نے پاکستان کوابھرتی ہوئی معیشت بناناہے۔محاذآرائی کی منفی سیاست سے باہرنکلنے کی ضرورت ہے۔وفاقی حکومت ذمہ داری پوری کررہی ہے۔صوبائی حکومتوں کوبھی اپناحصہ ڈالناہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ کرم تنگی پراجیکٹ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…