’’ہم نے اپنی قبروں میں جانا ہے ‘‘ شور مچانا ہے تو مچاتے رہیں ۔۔ فیصلہ حق پر مبنی ہی دیں گے ۔۔ پانامہ اپنے اختتام کو پہنچا ۔۔ فیصلہ محفوظ 

23  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نےکئی ہفتوں سے جاری پانامہ کیس پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کئی ہفتوں سے جاری ملک کے سب سے بڑے مقدمہ پانامہ کیس میں فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ کیس کی سماعت کے آخری دن جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف نے اپنے دلائل مکمل کئے ۔ پانامہ کیس کے پانچ رکنی لارجر بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے

فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ شارٹ آرڈر نہیں دے سکتے۔ معزز ججز کی طرف سے کہا گیا کہ ہم نے اپنی قبروں میں جانا ہے ۔ شور مچانے والے شور مچاتے رہیں ہم حق پر مبنی فیصلہ ہی دیں گے ۔ اپنے ریمارکس میں ان کا کہنا تھاعدالت نے فیصلہ قانون کے مطابق دینا ہے،ایسا فیصلہ دینا چاہتے ہیں کہ فریقین اسے 20سال بعد بھی درست تسلیم کریں۔ سماعت کے دوران پانامہ کیس بنچ کے رکن جسٹس شیخ عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ فیصلہ اپنی عقل و دانش کے مطابق کرینگے، اپنی قبر میں جانا ہےاوراللہ کو جان دینی ہے ۔ سماعت کے دوران وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا لندن فلیٹس سے کوئی تعلق نہیں۔ واضح رہے کہ پانامہ کیس کی سماعت کے آخری دن شارٹ آرڈر کی توقع کی جا رہی تھی اور عدالت کے اندر اور باہر وکلا، سیاسی رہنما اور صحافیوں کی بڑی تعداد شارٹ آرڈر کے انتظارمیں موجود تھی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…