رات گئے اسلام آباد میں ہائی الرٹ،گھر گھر تلاشی،57گرفتار

18  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آ باد پو لیس، پا کستا ن رینجر ز اور انٹیلی جنس اداروں کا تھا نہ سیکر ٹر یٹ اور تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا کے مختلف علا قوں میں مشترکہ سرچ آپریشن ،300سے زائد گھروں کی تلاشی لیتے ہوئے03افغا نیو ں سمیت 57مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ایس ایس آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ دار الحکومت کی سیکیورٹی کوہائی الرٹ رکھا جاے، پٹرولنگ اور گشت کو

مزیدبڑھاتے ہوئے چیکنگ کو سخت کیا جائے تاکہ شر پسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے ۔تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے اور شہر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس، پا کستا ن رینجر ز ، حسا س اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ سیکر ٹر یٹ کے علا قوں مسلم کا لو نی اور گردو نواح کے علا قہ میں سر چ آ پر یشن کیا۔ اس سر چ آ پر یشن میں ایس پی سٹی زون زبیر احمدشیخ ، ایس ایچ او تھا نہ سیکر ٹریٹ حاکم خا ن ، سٹی زون ، ریسکیو 15، اے آر یو ، لیڈ یز نے حصہ لیا۔دوران سر چنگ12مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن اور تین مو ٹر سائیکل بغیر کا غذات قبضہ پولیس میں لے لیے جس کے متعلق تحقیقا ت جا ری ہیں۔ اسی طر ح اسلام آ باد پو لیس، پا کستا ن رینجر ز ، حسا س اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا کے علا قوں فیض آ باد اور گردو نواح کے علا قہ میں سر چ آ پر یشن کیا۔ اس سر چ آ پر یشن میں اے ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا حسام اقبال ، ایس ایچ او تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا انسپکٹر خا لد اعوان ،انڈ سٹر یل ایر یا زون ، ریسکیو 15، اے آر یو ، لیڈ یز نے حصہ لیا۔دوران سر چنگ تین افغا نیو ں سمیت 45مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا۔ ایس ایس پی ساجد کیانی نے کہا کہ تما م پولیس افسران جرائم پیشہ

عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تا کہ کو ئی شر پسند عناصر اپنے مذ مو م مقا صد میں کا میا ب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ر ی کرتے ہو ئے کہا کہ روزانہ کی بنیا د پر سر چ آ پر یشن کو جا ر ی ر کھا جا ئے تاکہ شہر یوں کو جرائم پیشہ عناصر سے چھٹکارا مل سکے اور شہر کا ماحول پرامن اور ساز گار رہے۔ انہو ں نے پولیس کو ہد ا یت

کی ہے کہ کسی بھی نا خو شگوار صورت حا ل سے بچنے کے لیے تما م تر ضروری اقداما ت کئے جا ئیں،نگرانی کے عمل کو بڑھایا جائے ،ڈیوٹیو ں میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں کیونکہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔پولیس عوام کی خدمت کے لئے دن رات کام کر رہی ہے ،شہری پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…