سعودی حکومت نے خواتین کے معاملے پر نرمی دکھادی،ملک میں پہلی بار بڑا کام ہوگیا

6  فروری‬‮  2017

ریاض (آئی این پی)سعودی حکومت نے ملک بھر میں وویمن ڈے کی تقریبات کا انعقاد کر کے تاریخ رقم کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ یوم خواتین کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میں دارالحکومت ریاض کے کنگ فہد کلچرل سینٹر میں تین روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا

جس میں مقررین نے خواتین کے حقوق پر سختی سے عمل درآمد اور ملک سے مردوں کی ولایت کے نظام کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔تقریبات میں سعودی شاہی خاندان کے افراد نے بھی شرکت کی ۔سینٹر کے ترجمان محمد علی سیف کا کہنا تھاکہ ہم سعودی خواتین کے کامیاب کردار ، تعلیمی میدان، ثقافت، ادویات ، ادب اور دیگر شعبوں میں خواتین کی کامیابیوں کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں ۔یاد رہے سعودی عرب کو خواتین کے حقوق اور انکے کردار کو محدود کر نے کے حوالے سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ورلڈ اکنامک فورم کی 2015میں شائع ہونے والی گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ میں سعودی عرب کو جنسی مساوات کی بنیاد پر 145ممالک میں سے 134ویں نمبر پربتایا گیا تھا ۔سعودی عرب دنیا میں وہ واحد ملک ہے جہاں خواتین کو گاڑی چلانے سے روکا جاتا ہے اور انہیں ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری نہیں کیے جاتے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…