اسرائیل ،فلسطین معاملے پر پاکستان نے خاموشی توڑ دی ۔۔ ایسا اعلان کردیا کہ پورے عالم اسلام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

31  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے 1969 کی فلسطینی سرحدوں کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل میں اپنا کردار ادا کرے ٗ مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ٗمشرق وسطیٰ میں امن کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ٗ

فلسطین سے اسرائیلی آبادی کا انخلاء ہونا چاہیے ٗفلسطینی صدر سے ملاقات انتہائی مفید رہی اور پاکستان اپنے برادر ملک کی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے وزیر اعظم ہائوس پہنچے تو وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ان کا شاندار استقبال کیا وزیراعظم ہاؤس کے مرکزی دروازے پر ہی فلسطینی صدر کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا وزیر اعظم نوا ز شریف اور فلسطینی صدر کے درمیان ملاقات میں مسئلہ فلسطین اور دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا فلسطینی صدر نے وزیراعظم کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔نواز شریف نے کہاکہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور

فلسطین سے اسرائیلی آبادی کا انخلاء ہونا چاہیے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ فلسطینی صدر سے ملاقات انتہائی مفید رہی اور پاکستان اپنے برادر ملک کی حمایت جاری رکھے گا۔نوازشریف نے کہاکہ اسلام آباد میں نیا فلسطینی سفارت خانہ فلسطین کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات کی زندہ مثال ہے۔صحافیوں کو بریف کرتے ہوئے

فلسطینی صدر نے پاکستان کی میزبانی اور گرمجوش استقبال کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مہمان نوازی کے لیے مشہور ہے اور وہ نئے سفارت خانے کی تعمیر میں وزیراعظم اور حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے اور فلسطین مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر

پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاک بھارت مذاکرات کے حامی ہیں ۔ فلسطینی صدر نے پاکستان اور اس کے عوام کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔انہوں نے تعلیم اور مختلف شعبوں میں پاکستان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔فلسطینی صدرمحمود عباس نے کہاکہ ملاقات میں اسرائیلی جارحیت

اور مظالم سمیت فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی بات کی گئی۔ملاقات کے دور ان فلسطینی صدر نے وزیراعظم محمد نوازشریف کو اسرائیلی مظالم اور مقبوضہ علاقوں کی صورتحال سے آگاہ کیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں خطے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…