نئے گورنر سندھ کا فیصلہ ہوگیا،نامزدگورنرعہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی بڑا دعویٰ کردیا

30  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت،نجکاری کمیشن کے چیئرمین اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کے بڑے بھائی محمد زبیر عمر کو سندھ کا نیا گورنر بنا دیا گیا ہے ، انہیں گورنر مقرر کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات میں کیا گیا جب کہ وزیر

خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کو زبیر عمر کو سندھ کا نیا گورنر مقرر کرنے کی تجویز دی تھی جس سے وزیر اعظم نے اتفاق کر کے ان کے تقرر کا فیصلہ کیا،نئے سندھ کے گورنر کے تقرر کی ایڈوائس ایوان صدر بھجوا دی گئی ہے اور جلد نئے گورنر سندھ کا نوٹیفکیشن ہو جائے گا اس ضمن میں زبیر عمر نے بھی تصدیق کر دی ہے ۔

وفاقی حکومت نے وزیرمملکت محمدزبیرعمرکوگورنرسندھ تعینات کردیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیرمملکت نجکاری کمیشن محمدزیبرکوگورنرسندھ تعینات کردیاگیاہے ۔اس موقع پرانہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سندھ پاکستان کاایک حساس صوبہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کراچی پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال گزشتہ 20 ، 25 سال سے اچھی نہیں تھی جو ہماری حکومت میں کراچی آپریشن کے بعد بہتر ہوئی اور اب سب سے بڑا چیلنج شہر کو معاشی حب کی صورت میں واپس لانا ہے۔واضح رہے کہ محمدزیبرپانامالیکس کیس میں وزیراعظم نوازشریف کے دفاع کرنے والے اہم مسلم لیگی رہنمائوں میں شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…