راحیل شریف کو زمین کی الاٹمنٹ فوجی ذرائع کا بڑا بیان سامنے آ گیا

25  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو زرعی زمین الاٹمنٹ کے بارے میں عسکری ذرائع کی طرف باقا عدہ بیان دیا گیا ہے ۔اب عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ فوج کے موجودہ قوائد و ضوابط کے تحت زمین الاٹ کا عمل خالصتاً میرٹ پر ہوتا ہے۔عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ زمین زرعی مقاصد کے لیے الاٹ کی گئی ہےاور یہ کاروباری مقاصد کے لیے نہیں ہے۔

پاک فوج کے تمام رینکس میں سینیارٹی، خدمات اور میرٹ کی بنیاد پر ریٹائرمنٹ کے قریب زرعی زمین الاٹ کی جاتی ہے۔یہاں تک کہ صوبے دار اور حوالدار کو بھی کم سے کم 12 سے 24 ایکڑ تک اراضی الاٹ کی جاتی ہے۔الاٹ کی جانے والی زمین عام طور پر سرحد کے قریب ہوتی ہے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو جو زمین الاٹ کی گئی ہے وہ لاہور میں سرحد سے پانچ کلومیٹر کے اندر ہے۔ راحیل شریف سے پہلے بھی دیگر فوجی سربراہان کو بھی دیگر سرحدی علاقوں میں اتنی ہی زمین الاٹ کرنے کی مثالیں موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…