آصف علی زرداری کابلاول بھٹوکوبڑاسرپرائز،اہم فیصلہ کرکے امریکہ چلے گئے

17  جنوری‬‮  2017

لاہور+کراچی( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں جانے کا ارادہ موخر کر دیا ، اب صرف بلاول بھٹو زرداری ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے ۔سابق صدر آصف زرداری نے 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں اپنے اور بلاول بھٹو زرداری کے پارلیمنٹ میں جانے کا اعلان کیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ میں جانے کے اعلان کے بعد آصف زرداری نے قانونی مشیروں اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ اور فاروق ایچ نائیک سے مشاورت کی ہے اور ایک نشان پر الیکشن لڑنے کی پیچیدگیوں نے آصف زرداری کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز میں ضم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے اور اب صرف بلاول بھٹو زرداری ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے اور اب صرف بلاول بھٹو زرداری ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔آصف علی زرداری نے یہ فیصلہ امریکہ روانگی سے قبل کیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری کوبھی اس فیصلے کے بارے میں آصف علی زرداری نے نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کے ایک اہم ترین رہنمانے آگاہ کیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…