’’پانامہ کیس کی سماعت ۔۔ ہنگامہ برپا ہو گیا ‘‘

16  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکریٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ نے مورچہ سنبھال لیا اور کسی سیاستدانوں‌کو آج اندر نہ جانے دینے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آفتاب باجوہ سپریم کورٹ کے مرکزی دروازے کے باہر وکلا کے ہمراہ موجود ہیں اور انہوں نے اعلان کیا ہے کہ کسی سیاستدان کو پاناما کیس کی سماعت سننے کیلئے اندر جانے نہیں دینگے۔سپریم کورٹ پہنچنے پر جہانگیر ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں وکلا کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔سپریم کورٹ وکلا نے رہائشی کالونی کیلئے 6 ارب روپےجمع کرا دیئے ہیں۔ وکلا کی ہاؤسنگ سوسائٹی کا حکومت نے این اوسی روک لیا ہے۔ امید ہے وزیر ہاؤسنگ وکلا کالونی کا این اوسی جاری کریں گے۔بعد ازاں وکلا نے وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان مصدق ملک کوسپریم کورٹ داخلے سےروک دیا جبکہ وزیر مملکت مریم اورنگزیب اور سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ مریم اورنگزیب نے اس موقع پر سیکرٹری سپریم کورٹ بار سے پوچھا کہ کیا آپ اپنی بیٹیوں کے ساتھ بھی ایسا سلوک کرتے ہیں۔ جبکہ نہال ہاشمی نے وکلا کو یقین دہانی کروائی کہ وکلا کے مسئلے پر اکرم درانی سے بات کریں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…