الزام تراشیاں جاری رکھیں تو۔۔۔! جنرل قمر جاوید باجوہ نے اشرف غنی کو کیا کہا؟آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کردیں

15  جنوری‬‮  2017

راولپنڈی(آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں ہونے والے حالیہ دھماکوں پر افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی دہشتگرد کیلئے کوئی پناہ گاہ نہیں ہے،الزام تراشیوں سے خطے میں امن دشمنوں کو فاہد ہ ہوتا ہے ،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے ،دونوں ملکوں کو ملکر ضرب عضب کی کامیابیوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کو ٹیلی فون کیا اور حالیہ دہشتگرد حملوں پر افسوس کا اظہار اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انسداددہشتگردی کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعاددہ کیا اور دہشتگردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے آرمی چیف کی موثر سرحدی انتظام کی تجویز بھی دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کا کوئی محفوظ ٹھکانہ باقی نہیں ہے، الزام تراشی سے خطے میں امن دشمنوں کو فائدہ ہوتا ہے ، دونوں ملکوں کو ملکر ضرب عضب کی کامیابیوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے ۔ افغان صدر نے نیک خوہشات کے اظہار پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خطے میں استحکام کے لئے دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنا ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…