سی پیک ۔۔۔ کس بڑے یورپی ملک نے بھی شمولیت کی خواہش کا اظہار کر دیا؟

15  جنوری‬‮  2017

ایمسٹرڈیم (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا سی پیک ہرملک کی آنکھ کا تارا بن گیا، ہالینڈ نے بھی میگا منصوبے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی۔ ڈچ سفیر کہتی ہیں کہ گوادر بندرگاہ کو جدید خطوط پر چلانے کیلئے فنی تعاون کو تیار ہیں۔بڑے منصوبے سے بڑے بڑے ملکوں کے خواب جڑ گئے، روس اور ایران کے بعد ہالینڈ بھی سی پیک کا حصہ بننے کو بے تاب ہے، ڈچ سفیر نے اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ کا افتتاح کیا تو دل کی بات بھی بتادی۔ڈچ سفیر کا کہنا ہے کہ سی پیک کا حصہ بننے کی بھی خواہش رکھتے ہیں۔
پاکستان میں گوادر بندرگاہ کی تعمیر کے حوالے سے مختلف ڈچ کمپنیاں کام کرنے کی خواہش مند ہیں، کیونکہ نیدر لینڈز میری ٹائم ، بندرگاہوں اور جہازرانی کے شعبوں میں مہارت رکھتا ہے۔ہالینڈ کی سفیر نے پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے پر بھی زور دیا، ڈچ سفیر کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کا حجم ایک ارب ڈالرز ہے جس میں مزید اضافہ کے لئے کام کر رہے ہیں۔جینیٹ سیپن نے پاکستان میں بلاگرز کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام جاری رکھیں گے۔

Gwadar-640x360

9e604b70-28a1-450e-be60-eed915a5152c-640x480

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…