وفاقی حکومت نے عوام پر اب تک کا سب سے بڑا بجلی بم گرا دیا

12  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے عوام کی جیبوں سے مزید 9 ارب روپے نکالنے کا منصوبہ تیار کرلیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے بلوں پر نیلم جہلم سرچارج کے نفاذ میں ڈیڑھ سال توسیع کی منظوری دیدی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیلم جہلم سرچارج میں 30 جون 2018ء تک توسیع کی منظوری دیدی، اس فیصلے سے حکومت کو ڈیڑھ سال میں 9 ارب روپے حاصل ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق رقم سے نیلم جہلم منصوبے کی جلد تکمیل میں مدد ملے گی، سرچارج کی مدت 31 دسمبر 2016ء کو ختم ہوگئی تھی، ای سی سی نے واپڈا کو پنجاب حکومت کے نیٹ ہائیڈل پرافٹ کلیمز کی ادائیگی کیلئے حکومتی ضمانت دینے کی بھی منظوری دیدی۔ای سی سی اجلاس میں حکومت کی طرف سے تجارت اور برآمدات میں اضافے کیلئے اعلان کردہ 180 ارب روپے کے پیکج کی بھی باقاعدہ منظوری دی گئی۔
کمیٹی کو معاشی صورتحال پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ جولائی تا دسمبر مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 3.8 فیصد رہی ، 3 جنوری 2017ء تک گندم کا ذخیرہ 75 لاکھ ٹن رہا، پیٹرولیم مصنوعات کا 34 دن کا ذخیرہ موجود ہے۔کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ جولائی تا دسمبر ترسیلات زر 9.4 ارب ڈالر رہیں جبکہ 9 جنوری کو زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر سے زیادہ تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…