’’مجھے اپنے الفاظ پر ندامت ہے‘ واپس لیتا ہوں‘‘ پانامہ لیکس کیس کی سماعت کرنے والے اہم جج نے ایسا کیوں اور کسے کہا؟

10  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران 5 رکنی لارجر بینچ کے سربراہ جسٹس آصف کھوسہ نے عوامی نمائندوں کی اہلیت اور نااہلی سے متعلق آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے اطلاق پر گذشتہ روزکیآبزرویشن واپس لے لی اور ندامت کا اظہار کیا۔

جسٹس آصف کھوسہ کا کہنا تھا کہ انھیں آرٹیکل 62 او63 سے متعلق آبزویشن نہیں دینی چاہیے تھی، انہیں اپنے الفاظ پر ندامت ہے اور وہ اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نشاندہی کی تھی کہ پاناما پیپر کیس میں شریف خاندان کی جانب سے لندن فلیٹس کی خریداری یا خریداری کے وقت کے مقابلے میں بنیادی مسئلہ ‘ایمانداری’ ہے۔جسٹس آصف سعید نےریمارکس دیئے تھے، ‘اصل مسئلہ یہ ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دیئے گئے تمام بیانات یعنی قوم سے ان کے خطاب اور پارلیمنٹ میں دیئے گئے بیان میں تضاد ہے’، ساتھ ہی انھوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کیا بیانات دینے والا شخص عوام، قومی اسمبلی اور حتیٰ کہ عدالت عظمیٰ کے ساتھ بھی ایماندار ہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مزید کہا تھا کہ اگر آرٹیکل 62 اور 63 لاگو دیا جائے تو پارلیمنٹ میں صرف امیر جماعت اسلامی سراج الحق ہی بچیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…