دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،آرمی چیف

30  ‬‮نومبر‬‮  2016

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی سرزمین سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا ٗ اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو آگے لیکر جائینگے ٗکسی دہشتگرد کو واپس آنے کی کبھی اجازت نہیں دی جائیگی ٗ
آرمی چیف کی حیثیت سے ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف ملک کا دفاع اور سکیورٹی ان کا اولین مطمع نظر رہے گا ٗعارضی بے گھر افراد کی واپسی مقررہ مدت میں مکمل کی جانی چاہیے ٗ با عزت انداز میں دوبارہ آباد ہونے کیلئے ان کی ہر طرح سے مدد کی جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعدکور ہیڈکوارٹرز پشاوراور شمالی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کیا جو ان کا فیلڈ فارمیشنز کاپہلا دورہ تھا ۔چیف آف آرمی سٹاف کو کور ہیڈ کوارٹرز میں خیبر پختو نخوا ٗ فاٹا اورمالا کنڈ میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال ٗ سٹبلائزیشن اور کومنگ آپریشنز ٗ عارضی بے گھر افراد کی واپسی کے حوالے سے پیشرفت اور جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔بعد ازاں آرمی چیف نے شمالی وزیرستان کادورہ کیا جہاں انہیں ایجنسی میں سکیورٹی صورتحال ٗعارضی بے گھر افراد کی بحالی کے مرحلے کے بارے میں مقامی فارمیشن کمانڈر کی جانب سے بریفنگ دی گئی ۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقے میں جاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا ۔فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ مرکوز طرز فکر کے ساتھ جاری رہے گی اور پاکستانی سرزمین سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کر کے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا ۔انہوں نے کہاکہ اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو آگے لیکر جائینگے ۔آرمی چیف نے بہادر قبائلیوں ٗ آرمی ٗ ایف سی ٗ لیویز اور پولیس کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی دہشتگرد کو واپس آنے کی کبھی اجازت نہیں دی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی حیثیت سے ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف ملک کا دفاع اور سکیورٹی ان کا اولین مطمع نظر رہے گا ۔
چیف آف آرمی سٹاف نے موثر پاک افغان بارڈرمنیجمنٹ بڑھانے کیلئے ایف سی کے نئے ونگز کے قیام کے حوالے سے رفتار تیز کر نے کی ضرورت پر زور دیا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ عارضی بے گھر افراد کی واپسی مقررہ مدت میں مکمل کی جانی چاہیے اور با عزت انداز میں دوبارہ آباد ہونے کیلئے ان کی ہر طرح سے مدد کی جائے ۔قبل ازیں پشاور آمد پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل جاوید قمرباجوہ کا استقبال کور کمانڈر 11کور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن نے کیا جو شمالی وزیرستان کے دورے میں آرمی چیف کے ہمراہ رہے ۔جنگ جاری رہے گی اوردہشتگردی کاخاتمہ کرکے رہیں گے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…