نیاآرمی چیف کون ؟اہم ترین جرنیلوں کے نام سامنے آگئے ،25نومبرکواہم ملاقات طے پاگئی

11  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نئے آرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ناموں کا اعلان نومبرکے آخری ہفتے کیا جائے گا اور27 نومبر دونوں اعلیٰ فوجی عہدیداروں کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ان معاملات پر فیصلوں کو خفیہ رکھ رہے ہیں اور شاید ہی کسی کو علم ہوکہ ان اہم ترین تعیناتیوں سے متعلق ان کاحتمی فیصلہ کیا ہے،

ان تعیناتیوں نے پاکستان کے سول ملٹری تعلقات کے تناظر میں کافی اہمیت اختیار کر لی ہے۔واضح رہے کہ 25 نومبرکوچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمودکی صدرممنون حسین سے الوداعی ملاقات طے ہے۔ ان اہم ترین عہدوں کیلئے کافی عرصے سے جن 4 جرنیلوں کے نام زیرگردش ہیں، ان میں لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات(چیف آف جنرل اسٹاف) لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم (کورکمانڈرملتان)، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے(کورکمانڈر بہاول پور) اورلیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ (آئی جی ٹریننگ اینڈ اویلیوایشن) شامل ہیں

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…