آپ تمام جج بحال کر دیں ورنہ آپ سب صبح تک جیل میں پڑے ہوں گے

8  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ ججز کیسے بحال ہو ئے تھے؟ سب جانتے ہیں، ججز کی بحالی کا فیصلہ سڑکوں پر نہیں ہوا تھا کیا؟ سینئر تجزیہ نگار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میاں صاحب تحریک لے کر نکلے ہوئے تھے اس وقت انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ شعیب سڈل وزیر اعظم گیلانی اور صدر زرداری سے الگ الگ جا کر ملے اور انہیں کہا کہ آپ تمام جج بحال کر دیں ورنہ صبح تک سب جیل میں ہوں گے۔ اس وقت صدر زرداری نے کہا کہ ضمانت کیا ہے کہ ہم جج بحال کر دیں گے تو نواز شریف واپس چلا جائے گا اور احتجاج نہیں کرے گا تو اس وقت جنرل کیانی جی ایچ کیو سے آئے ، اس وقت تمام روڈز بلاک تھے تو جنرل کیانی ہیلی کاپٹر پربیٹھ کر آئے ، ان کے ساتھ اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا تھے۔ انہوں نے ضمانت دی ۔ اس کے بعد انہوں نے نواز شریف کو فون کیا کیونکہ وہ یلغار کرنے والے تھے پارلیمنٹ پر۔سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اس وقت میاں نواز شریف کو پتہ نہیں تھا کہ سڑکوں پر فیصلے کی بجائے عدالتوں میں فیصلے کئے جائیں یا پارلیمنٹ میں فیصلے کئے جائیں؟

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…