وقت آگیا ہے کہ خان بنی گالہ سے باہر آجائیں ۔۔ شیخ رشید کے مشورے پر کپتان نے کیا جواب دیا

1  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)’’عمران خان کا شیخ رشید کو کرارا جواب‘‘کپتان بنی گالہ سے نیچے آئیں اور باہر نکلیں ، شیخ رشید ، ’’کپتان اپنی اپنی حکمت عملی کے مطابق چلتا ہے ، لوگوں کے کہنے پر نہیں آتا‘‘عمران خان۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے اپنے ایک ٹوئٹ میں عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بنی گالہ محل سے نیچے آئیں اور کارکنوں کیساتھ باہر نکلیں ،یہی وقت ہے ان کیلئے باہر آنے کا کیونکہ لوگ ان کا انتظار کررہے ہیں۔شیخ رشید کے شکوے پر عمران خان نے ایسا کرارا جواب دیا اور کہا کہ کپتان اپنی اسٹریٹجی کے مطابق چلتا ہے ،میں لوگوں کو کہنے پر نہیں آتا ۔ ۔انہوں نے کہا کہ میں نے 2نومبر کا اعلان کیا تھا ،اس ہی دن نکلوں گا ،آج ادھر ادھر نہیں بھاگوں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے کارکنوں سے وعدہ کیا ہے کہ دو نومبر کو اسلام آباد جا ؤں گا ،اس وعدے کوپورا کروں گا ۔عمران خان نے کہا کہ جس کے نظریات میرے ساتھ ملتے ہیں وہ میرا دوست ہے ،جس کے ساتھ نظریات نہیں ملتے وہ دوست بھی نہیں ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے 28اکتوبر کو شیخ رشید کے جلسے میں شرکت کا اعلان کیا تھا تاہم وہ اس جلسے میں شرکت کے لیے نہیں گئے جس پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ عمران خان آجاتے تو خوشی ہوتی ،ان کے نہ آنے پرتھوڑا دل دکھا ہے لیکن میں دو نومبر کو عمران خان کے ساتھ جائوں گا ۔ان کاکہنا تھاکہ میں پی ٹی آئی کی مدد کرتا ہوں لیکن میری مشکل میں وہ نہیں آتے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…