پی ٹی آئی والوں کو اللہ نے ایک صوبے میں حکومت دی،انھوں نے سارا وقت ناچ گانے میں لگادیا،نوازشریف

18  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ( ن )کےنومنتخب صدراوروزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ سال 2013 اور سال 2016 میں فرق ہے۔پی ٹی آئی والوں کو اللہ نے ایک صوبے میں حکومت دی،انھوں نے سارا وقت ناچ گانے میں لگادیا۔وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ ن)کی مرکزی کونسل سےخطاب کرتے ہوئے دلچسپ باتیں کیں۔ انھوں نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نہیں جانتےکہ آج پھرآپ پرکتناپیارآرہاہے۔ان کا کہناتھاکہ آپ مجھےپچھلے25سالوں سےمنتخب کرتےآرہےہیں،کس منہ سےمیں آپ کا شکریہ اداکروں؟۔ وزیراعظم نوازشریف نےکہاکہ میں نےآپ کےدلوں میں جھانک کردیکھاہے۔آپ کی محبت کی بدولت میں بار بار پارٹی صدر بنتا رہا۔وزیر اعظم کاکہناتھاکہ آپ کی امیدوں پر پورا اترنے کی ہمیشہ کوشش کرتا رہا۔کارکن ہمیشہ عہدیداروں سے زیادہ اہم ہے۔وزیر اعظم نے واضح کیاکہ 2013اور2016کےپاکستان میں زمین آسمان کافرق ہے۔اس وقت ملک میں20،20گھنٹےلوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔ایسالگتاتھاکہ پاکستان دیوالیہ ہونےوالاہے۔ انھوں نے سوال کیاکہ 3سال میں اتنی ترقی کیسےہوئی۔ وزیراعظم نوازشریف نے دعوی کیاکہ قوم کاپیسہ امانت سمجھ کرخرچ کیاہے۔ اپوزیشن پرتنقید کرتے ہوئےوزیراعظم نوازشریف کاکہناتھاکہ ہردورمیں کوئی نہ کوئی ڈگ ڈگی بجانےوالاآجاتاہے۔ایک جاتاہے،دوسراآجاتاہے۔ انھوں نے واضح کہاکہ ڈگ ڈگی سےگھبرانےوالےنہیں۔ ڈگ ڈگی بجانےوالےآج بھی ڈگ ڈگی بجارہےہیں۔ڈگ ڈگی بجانےوالےلوگوں کوورغلارہےہیں۔وزیراعظم نے پی ٹی آئی والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کواللہ نےایک صوبےمیں حکومت دی۔آپ نے توساراوقت ناچ گانےمیں لگادیا۔لوگ دیکھ رہےہیں کہ نیاپاکستان کاوعدہ کرنےوالاکہاں ہے۔وزیراعظم نےکہاکہ لوگ غورسےدیکھتےہیں توآپ کنٹینرپرنظرآتےہیں۔وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے قیادت کومزیدکہاکہ ایک جلسےکیلئےآپ کوکئی کئی دن محنت کرناپڑتی ہے۔ انھوں نے دعوی کیاکہ لوگ اب پی ٹی آئی کی طرف نہیں آئیں گے۔اسلام آباد میں انٹرا پارٹی الیکشن میں صدر منتخب ہونے کے بعد ن لیگ کے مرکزی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ قوم کے دل کی خواہش ہے کہ نواز شریف توقعات پوری کرے گا ،میری بھی خواہش ہے کہ اپنے کارکنوں کی توقعات پر پورا اتر سکوں ،تیسر بار وزیراعظم منتخب کراکے عوام نے میرے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈال دی ہے جسے پورا کرنے کے لیے شبانہ روز محنت کروں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ 2013میں پاکستان تباہی کے دہانے پر کھڑا تھا ،ملک میں بدترین دہشت گرد ی،18سے 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی اور اقتصادی طور پر بھی صورتحال بہت خراب تھی ،لیکن آج 2016کے حالات میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نیک نیتی سے کام کیا اور قوم کے ایک ایک پیسے کو امانت سمجھ کر خرچ کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہر دور میں کوئی نہ کوئی ڈگ ڈگی بجانے والا آجاتا ہے ،ہم بھی گھبرانے والے نہیں ہیں ،آج ڈگ ڈگی بجانے والوں کا حال یہ ہے کہ وہ آج بھی اپنا کا کر رہے ہیں ،وہ جھوٹ پر جھوٹ بول کر لوگوں کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈگ ڈگی بجانے والوں کو ایک صوبے میں موقع دیا گیا ،اگر وہ کام کر کے دکھاتے تو لوگ ان کی تعریف کرتے ،انہوں نے کنٹینر پر ناچ کر وقت گزار دیا اور کے پی کے کے لوگ دیکھتے ہی رہ گئے ۔ نام لیے بغیر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو ایک ایک جلسہ کرنے کے لیے کئی کئی مہینے محنت کرنی پڑتی ہے ،اس بار لوگ نہیں آئیں گے کیو نکہ آپ کا اصل چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ 2018میں کے پی کے میں مسلم لیگ ن کی حکومت آئے گی ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…