وزیراعظم سے اہم ترین ملاقات کے بعد آرمی چیف کا زبردست اقدام ، فوراًکس جگہ پہنچ گئے ؟

10  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )جنر ل راحیل شریف نے ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا ، آرمی چیف نے چوتھی مرتبہ پاکستان بٹالین کا افتتاح کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطاقب پاک فوج کے سرابراہ راحیل شریف نے ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا ہے ، کاکول اکیڈمی دورے کا مقصد تربیتی منصوبوں کا جائزہ لینا تھا ۔ راحیل شریف نے نوجوانوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے افسران نے دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے کی روایت برقرار رکھی ہے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہماری قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی مستقبل کی قیادت کی تربیت پر بھرپور توجہ دینی ہو گی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں قومی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ملاقات میں روزنامہ ڈان کی سلامتی امور پر من گھڑت خبر کی اشاعت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی امور کے مسلمہ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ۔ پیر کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم میاں نواز شریف

سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار‘ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان‘ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ‘ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں قومی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے روزنامہ ڈان کی سلامتی امور پر من گھڑت خبر کی اشاعت پر اظہار تشویش کیا۔ روزنامہ ڈان نے گزشتہ ہفتے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق خبر شائع کی تھی۔ روزنامہ ڈان کی خبر قومی سلامتی امور کے مسلمہ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ روزنامہ ڈان کی غلط اور گمراہ کن خبر سے ریاست کے مفاد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ڈان کی خبر کا قومی سلامتی کے اجلاس میں ہونے والی بات چیت اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اس موقع پر شرکاء نے اتفاق کیا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو مفروضوں پر مبنی رپورٹوں سے اجتناب کرنا چاہئے اور رپورٹنگ میں قومی سلامتی اور ریاست کے مفادات کو مدنظر رکھا جائے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اس خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیا ہے اور وزیراعظم نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے نشاندہی کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے اتفاق کیا کہ فوج اور انٹیلی جنس ادارے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ بلا امتیاز اور کامیابی سے جاری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام فریقوں کا مکمل اتفاق ہے

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…