پاکستان کے اہم شہر میں قیامت صغریٰ کا منظرہر آنکھ اشکبار ہو گئی

7  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پتوکی میں لنڈا پھاٹک پر فیکٹری کی بس کے ٹرین کی زد میں آنے سے 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ پتوکی میں ریلوے پھاٹک بند کرنے والے کی مبینہ غفلت کے باعث فیکٹری کی بس لنڈا پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ حادثے کے وقت پھاٹک بند کرنے والا سویا ہوا تھا جب کہ ٹرین کی لائٹس بھی بند تھی جس کے باعث فیکٹری کی بس ٹرین کی زد میں آ گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث معمولی زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال پتوکی جب کہ شدید زخمیوں کو لاہور کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب ریلوے پولیس نے بس کو پھاٹک سے ہٹا کر ریلوے لائن کو ٹرین کی آمدروفت کے لئے کلیئر کر دیا جب کہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری شروع کردی گئی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پتوکی ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا‘ گیٹ کیپر اور انچارج کو معطل کرکے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پتوکی ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ لواحقین سے ہمدردی اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔ خواجہ سعد رفیق نے حادثے کے ذمہ دار گیٹ کیپر اور انچارج کو معطل کردیا اور دونوں افسران کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرا کر مقدمہ درج کرکے گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔ خواجہ سعید رفیق نے کہا کہ جاں بحق افراد کے ورثاء کو دس‘ دس لاکھ جبکہ زخمیوں کو تین‘ تین لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ پتوکی میں ریلوے پھاٹک بند کرنے والے کی مبینہ غفلت کے باعث فیکٹری کی بس لنڈا پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ حادثے کے وقت پھاٹک بند کرنے والا سویا ہوا تھا جب کہ ٹرین کی لائٹس بھی بند تھی جس کے باعث فیکٹری کی بس ٹرین کی زد میں آ گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…