براہمداغ بگٹی کی بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست ۔۔چوہدری نثارکادبنگ اعلان

24  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے انٹر پول کی مدد سے علیحدگی پسند براہمداغ بگٹی کو ملک واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ براہمداغ بگٹی کو واپس لانے کے لیے ’انٹرپول‘ سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ براہمداغ بگٹی کو واپس لانے کے لیے باضابطہ کوشش کی جائے گی، حکومت بھی اپنا ہوم ورک کر رہی ہے اور آئندہ چند دنوں میں باقاعدہ انٹرپول کو (وفاقی تحقیقات ادارے) ایف آئی اے کے ذریعے خط لکھ رہے ہیں اور باقاعدہ ریفرنس بھیج رہے ہیں کہ اُن کو پاکستان واپس لانے کے اقدامات کیے جائیں۔۔انہوں نے کہاکہ براہمداغ بگٹی پاکستان کااشتہاری ہے اوربراہمداغ بگٹی کی قسمت کافیصلہ پاکستان کا آئین اورعدالتیں کریں گی اوربھارت کوہم اپنے داخلی معاملے میں مداخلت کی اجازت نہیں دے سکتے ۔واضح رہے کہ باغی بلوچ رہنمابراہمداغ بگٹی نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست دے رکھی ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…