شہباز شریف کے بیان نے ترک عوام کے دل جیت لئے‘ ناقابل یقین بات کہہ دی

26  اگست‬‮  2016

استنبول(آئی این پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جمعہ کو استنبول میں ترکی کے وزیر صحت رجب اکدغان سے ملاقات کی،جس میں ترکی کے تعاون سے پنجاب کے ہیلتھ کےئر سسٹم کو بہتر بنانے پراتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے ترکی میں گزشتہ ماہ بغاوت کی کوشش کو ناکام بنانے پر ترکی کی قیادت اورعوام کی بے مثال جدوجہد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں ماضی میں ٹینک آتے تھے اور اذانوں کی آوازیں بند کرادیتے تھے ،اس دفعہ اذانوں نے ٹینکوں کا راستہ روک دیااورانہیں بھگادیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترکی کا دشمن ہمار ا دشمن ہے اورجو رجب طیب اردوان کا دشمن ہے وہ میرا بھی دشمن ہے۔ترکش وزیر صحت نے وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی جنگ آزادی میں برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے جو تاریخی کردارادا کیا وہ آج بھی ہمیں یاد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اورحکومت نے گزشتہ ماہ ترکی میں بغاوت کی کوشش کے دوران ترکی کی حکومت اورعوام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا اورپاکستان کی پارلیمنٹ پہلی پارلیمنٹ ہے جس نے ترکی میں بغاوت کی کوشش کی مذمت کی،اسی طرح وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھی اس مشکل کی گھڑی میں ترک قیادت اورعوام کا بھر پور ساتھ دیا،جس پر ہم ان کے بے حد شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورترک یکجان دوقالب ہیں اورپاکستان اورترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ترکش وزیر صحت نے آج اپنی تمام مصروفیات ترک کر کے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ پنجاب اورترکش وزیر صحت کی ملاقات کے دوران طے پایا کہ اگلے ماہ ترکی کے ہیلتھ کےئر کے ماہرین کا خصوصی وفد پنجاب کا دورہ کرے گااورترکش ہیلتھ ماہرین پنجاب کے ہیلتھ کےئر سسٹم کا مکمل جائزہ لیکر سفارشات پیش کریں گے۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ ترکی کے ماہرین صحت کی سفارشات کی روشنی میں پنجاب میں موثر ہیلتھ کےئر سسٹم تشکیل دیا جائے گاجو کہ حقیقی معنوں میں مریضوں کو ریلیف فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ میرے دورہ ترکی سے پنجاب اورترکی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو بے پناہ فروغ ملے گا۔دریں اثناء استنبول میں آج ترکی کی وزارت صحت کے دفتر میں محکمہ صحت پنجاب اور ترکی کی وزارت صحت کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ترکی کے وزیر صحت رجب اکدغان بھی اس موقع پر موجود تھے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…