وزیر داخلہ نے جعلی شناختی کارڈ رکھنے والے کو خوشخبری سنا دی

26  اگست‬‮  2016

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ فہد ملک قتل کیس کے ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ اور نام ای سی ایل پر ڈال دئیے ٗ اس قتل کو سیاسی رنگ دینا اس کیس کے حق میں نہیں ٗبرطانوی ہائی کمیشن نے اسلام آباد پولیس کو خط لکھا ہے ٗکسی کو پولیس کو براہِ راست خط لکھنے کا حق نہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیر داخلہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ این جی اوز کیلئے 132 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 46 بین الاقوامی این جی اوز کو اجازت دے دی گئی ہے جبکہ 37 این جی اوز کے ساتھ ایم او یو سائن ہو گئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ فیصلہ آنے تک کسی این جی او کو بے دخل نہ کیا جائے ٗچھ ماہ میں تمام بین الاقوامی این جی اوز کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب میں چودھری نثار کا کہنا تھا کہ 334 غیر ملکیوں نے اپنے جعلی شناختی کارڈ واپس کر دیے ہیں، جن میں 333 افغان باشندے اور ایک بنگالی ہے۔ جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث نادرا ملازمین کو اب صرف نوکری سے نہیں نکالنا بلکہ ان کی گرفتاریاں ہوں گی، جس پر عملدرآمد یکم ستمبر سے شروع ہو جائے گا۔ اس عمل کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس سارے عمل کو مکمل کرے گی۔ اجلاس میں رضاکارانہ جعلی شناختی کارڈ واپس کرنے والوں کو ایک ماہ مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ انسداد دہشتگردی کیلئے کراچی اور کوئٹہ کی جیومیپنگ کی جائے ٗجیو میپنگ کا ٹاسک کوآرڈینیٹر نیکٹا احسان غنی کو دیا گیا ہے۔فہد ملک کیس کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہاکہ کچھ لوگ فہد ملک کیس کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کیس کی تفتیش کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنا دی ہے۔ مجرموں کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے ٗ اجلاس میں ایس ایس پی کیپٹن الیاس نے بتایا کہ نامزد ملزمان میں سے ایک کی ستائیس اور دوسرے کی 30 اگست کو ضمانت کی تاریخ ہے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی ملزموں کو واپس لانے کی مکمل رپورٹس کا جائزہ لیا جائے۔ بیرون ملک سے واپس لانا محنت طلب کام ہے۔غیر ممالک میں موجود پاکستانی ملزمان کے حوالے سے مکمل ڈیٹا بیس بنایا جائے پنجاب پولیس اپنے ملزموں کو پکڑنے کی کوشش کرے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…