عمران خا ن کی تیسری شادی‘ خبریں سب نے نشر کیں مگر کارروائی کس چینل کیخلاف ؟

26  اگست‬‮  2016

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی شادی کی غلط خبریں نشر کرنے پر پیمرا شکایات کونسل میں دائر کردہ نجی ٹی وی کے علاوہ تمام درخواستیں واپس لے لیں۔رہنما تحریک انصاف فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد کے حوالے سے نون لیگ خاموش ہے،موٹو گینگ کا کام صرف عمران خان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے چئیرمین عمران خان کے بارے میں شادی کی بے بنیاد خبریں چلانے والے ان تمام چینلز سوائے ایک نجی ٹی وی (دنیا)کے خلاف پیمرا شکایات کونسل میں دائرکردہ تمام درخواستیں واپس لے لی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی شکایت پر پیمرا شکایات کونسل اسلام آباد نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی شادی سے متعلق خبروں کے کیس کی سماعت کی جس میں تحریک انصاف کی جانب سے پی ٹی آئی کے مارکیٹنگ ہیڈ فیصل جاویدخان اور مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ افتخار درانی شریک ہوئے اور کونسل کو اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ تحریک انصاف کے نمائندوں نے کونسل سے کہا کہ وہ بالخصوص نجی ٹی وی (دنیا) سمیت ان تمام چینلز سے خلاف اپنی تمام شکایات واپس لیتے ہیں جبکہ نجی ٹی وی چینل (دنیا)نے معذرت کی پیش کش کی ہے قبول نہیں کی گئی جبکہ نجی ٹی وی (دنیا نیوز)کی جانب سے پیمرا سے باہر معاملات طے کرنے کی بھی پیش کی جس پر تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا کہ جب معاملہ پیمرا کونسل میں زیر سماعت ہے اس لئے تحریک انصاف پیمرا اتھارٹی کے فیصلے کا انتظار کرے گی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں رہنما تحریک انصاف فیصل جاویدخان نے کہا کہ تمام شواہد پیمرا کونسل کو فراہم کر دیئے ہیں اب پیمرا کے فیصلے کا انتظار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے نون لیگ کے سارے وزیر عمران خان کے خلاف مصروف عمل ہیں جبکہ وہی وزرا متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے بیانات پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تعجب ہے کہ ملک کا وزیر اطلاعات و نشریات اس وقت وزیر اطلاعات برائے عمران خان بنا ہوا ہے کیونکہ نون لیگ والے عمران خان کو خواب میں دیکھتے ہیں اور صبح اٹھ کر پریس کانفرنس کر دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ن لیگ عمران خان سے خوفزدہ ہے کیونکہ نون لیگ ترقیاتی منصوبے کرپشن کرنے کے لئے بناتی ہے۔ پختونخوا کی کی موٹر وے کرپشن کے لئے نہیں بنے گے۔ نیکٹا کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جرائم کی شرح چھیالیس فیصد تک پہنچ گئی ہے،عمران خان کے پنجاب میں رینجرز ایکشن کے مطالبے پر فوری عمل ہونا چاہئے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…