وزیر اعظم نے غریب عوام کی سن لی‘ بڑی منظوری دیدی‘ عوام میں خوشی کی لہر

26  اگست‬‮  2016

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملک بھر میں جدید سہولتوں سے آراستہ 30 ہسپتال قائم کرنے کی منظور ی دیدی ، اسلام آباد میں بھی 3 ہسپتال تعمیر کئے جائیں گے جس میں ہر ہسپتال 600 بستروں پر مشتمل ہو گا۔ جمعہ کو وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں صحت کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ملک میں آبادی کے تناظر میں صحت کی سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے ملک بھر میں جدید سہولتوں سے آراستہ 30 ہسپتال اور اسلام آباد میں 3 ہسپتال کی تعمیر کی منظوری دیدی۔ اسلام آباد میں تعمیر ہونے والا ہر ہسپتال 600 بستروں پر مشتمل ہو گا جبکہ ملک بھر میں 500 بستروں پر مشتمل 10 ہسپتال قائم کئے جائیں گے اور 250 بستروں پر مشتمل 20 ہسپتال قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیر اعظم نے راولپنڈی میں زچہ و بچہ ہسپتال کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں اس ہسپتال کو 8 ماہ میں مکمل کیا جائے۔ اس ہسپتال کیلئے فنڈز کی منظوری وزیر اعظم نواز شریف پہلے ہی دے چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے اسلام آباد میں مزید 2 ہسپتالوں کے قیام کیلئے جگہ کی بھی منظوری دیدی۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 بستروں پر مشتمل 4 سے 5 ہسپتال قائم کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ملک میں صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات کی خود نگرانی کروں گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…