وزیر اعظم کو کہا گیا ہے کہ وہ آنے والے حالات سے نمٹنے کیلئے پیشگی ہی آڈیو / وڈیو پیغامات ریکارڈ کروا دیں سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

26  جولائی  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ دو دن قبل رائیونڈ میں ان ہاؤس سیشن ہوا ہے جس میں ترکی والے واقعے پر خصوصی بات چیت کی گئی کہ کیسے طیب اردوان نے اس واقعے کو سنبھالا تھا۔ اسی تناظر میں میاں نواز شریف کو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر میاں نواز شریف باہر نہیں جاتے اور یہیں بیٹھ کر حالات کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو میاں صاحب چھوٹے چھوٹے پیغامات وٹس ایپ اور آئی فون وغیرہ پر پہلے ہی سے ریکارڈ کروا دیں۔ اگر خدا نخواستہ کوئی اس طرح کی سرگرمی ہوتی ہے کہ ان کی حرکات و سکنات محدود کی جاتی ہیں یا کچھ اور کیا جاتا ہے تو اس صورت میں وہ پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغامات کو باہر دوستوں کو بھجوا دیا جائے جو انٹرنیشنل میڈیا بی بی سی اور سی این این وغیرہ کو دے دیئے جائیں۔
سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا کہ ان ہاؤس سیشن میں (ن) لیگ کے اکثر لوگ ترکی طرح مزاحمت کا سوچ رہے ہیں جبکہ امریکہ ، شہباز شریف اور چوہدری نثار یہ کہہ رہے ہیں کہ حالات کو اس نہج پر نہ لیجایا جائے تو ہی بہتر ہے۔ سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا کہ حالات اتنے زیادہ اچھے نہیں جتنا دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…