افغان حکومت اور طالبان،چین نے پاکستان کے موقف کی حمایت کردی

25  جولائی  2016

لاؤس(آئی این پی )مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے افغان حکومت اور طالبان میں مصالحت کی ضرورت پر زوردیا ۔ پیر کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے درمیان ملاقائی ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی ترقی، افغان حکومت اور طالبان میں مصالحت کی ضرورت پر زوردیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں امن واستحکام خطے کے لئے ضروری ہے ۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی اور علاقائی استحکام کے لئے پاکستانی کردار کو تسلیم کیا جاناچاہیے ۔ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے درآمدات بڑھانے کے لئے مزید کوششیں کی جائیں گی ۔ اقتصادی راہداری منصوبہ ایک خطہ ایک سڑک کے ویژن کا بنیادی جزو ہے ، اس منصوبے سے مغربی چین کو گوادر بندرگاہ تک رسائی حاصل ہوگی ۔ وانگ ژی نے کہا کہ منصوبے سے مغربی چین کو علاقائی اور بین الاقوامی تجارت میں مدد ملے گی ۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان میں چینی کارکنوں کی حفاظت کے لئے اقدامات کی تعریف بھی کی ۔ اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اقتصادی راہداری کے تمام منصوبوں پر بروقت عمل درآمد کے لئے پر عزم ہیں ۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے اور ثقافتی معاہدے کو توثیق دینے پر اتفاق ہوا۔ پاکستان اور چین کے درمیان گزشتہ سال دوطرفہ تجارت کا حجم 18ارب ڈالر تھا اور دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی معاہدہ دسمبر2015میں ختم ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اس وقت آسیان علاقائی فورم میں شرکت کے لئے لاؤس کے دورے پر ہیں ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…