کنٹرول لائن کی دونو ں جانب کیا ہو نے جا رہا ہے؟۔۔ نواز شریف نے کشمیر بارے بڑا فیصلہ لے لیا ‎

18  جولائی  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کنٹرول لائن کی دونوں جانب رہائش پذیر کشمیری منگل کو یوم الحاق پاکستان منائیں گے۔ ہر سال دنیا بھر سمیت پاکستان میں مقیم کشمیری اس دن کو پورے جوش و جذبہ کے ساتھ مناتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ 19 جولائی 1947ء کو سری نگر میں غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے ایک تاریخی قرارداد پاس کی تھی جس میں تقسیم ہند کے منصوبہ اور دو قومی نظریہ کے تحت کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر سمیت آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف شہروں میں خصوصی سیمینارز اور پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔ دن کا آغاز مساجد میں کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہو گا جبکہ بدھ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے تشدد اور ظلم کے خلاف لائن آف کنٹرول کے آر پار مقیم اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری یوم سیاہ منائیں گے۔یہ فیصلہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں برہانی وانی کی شہادت کے بعد بھارتی بربریت کے نتیجے میں 50کے قریب معصوم کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…