وزیر اعظم کا بھارت کو منہ توڑ جواب! اہم فیصلہ کر لیا!!!!

15  جولائی  2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور بریربیت کیخلاف منگل کو یوم سیاہ منانے ،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور متفقہ مضبوط موقف دینے کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے ،بھارت کا ظلم تحریک کو مزید تقویت دے گا ،اس مسئلے پر عالمی ضمیر کو جگائیں گے۔ جمعہ کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء4 سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے جبکہ سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے اجلاس کے شرکاء4 کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کی تجویز پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم اور بربریت کیخلاف منگل کے روز یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ اس معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلا س بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک ہے ،اس مسئلے پر عالمی ضمیر کو جگائیں گے ،بھارت کا ظلم تحریک کو مزید تقویت دے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے 7لاکھ فوجی کشمیریوں کی تحریک کو دبا نہیں سکے اور بھارت کبھی بھی طاقت سے کشمیریوں کی تحریک کو دبا نہیں سکے گا۔ بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا رہے گا۔ تمام ادارے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو عالمی سطحی پر اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی آزادی کا سپاہی تھا ، کشمیری اپنا حق لے کر رہیں گے۔میں اور پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور آزادی کے اس سفر میں انکے شانہ بشانہ رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…