’’بلی تھیلے سے باہر آ گئی‘‘ بھارت کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو کھلی دھمکیاں

14  جولائی  2016

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کا دبنگ بیان ، بھارت انگاروں پر لوٹنے لگا۔ تفصیل کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کے کشمیر پر دو ٹوک سخت موقف سے بھارتی سورماؤں کو آگ لگ گئی۔ جنرل راحیل شریف نے کشمیر کے حوالے سے واضح موقف اختیار کیا تھا کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور اس مسئلہ کوکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ کشمیر عوام بھارت سے علیحدگی چاہتے ہیں اور بھارت نے کشمیریوں پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے۔
بھارتی حکومت، عوام ، سیاستدانوں اور میڈیا کو پاک فوج کے سربراہ کے دو ٹوک موقف سے آگ لگ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کہتی ہے کہ راحیل شریف کا یہ بیان کسی بھی طرح شریفانہ نہیں۔ راحیل شریف سیاست میں دخل اندازی کر رہے ہیں۔ کشمیر کا معاملہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔ معروف بھارتی سیاستدان نے انڈین ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کو اور جنرل راحیل شریف کڑی تنبیہہ کی ضرورت ہے کہ وہ ہمارے معاملات میں دخل اندازی نہ دیں ورنہ اس کے انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ بھارتی نجی ٹی وی ’’ژی نیوز‘‘ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی زبان درازی کی وجہ چین اور پاکستان کا اکنامک کوریڈور ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان چائنہ اکنامک کوریڈور کے معاہدے کے ساتھ ہی بھارتی سورماؤں کو تکلیف ہونا شروع ہو گئی تھی۔ سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی کی کارروائیاں بھی منظر عام پر آ گئی ہیں۔ اب بھارتی میڈیا اور حکومت مختلف بہانے بنا کر پاکستانی فوج اور پاکستان چین اکنامک کوریڈور پر تابڑ توڑ حملے کر رہی ہے۔ بھارت پاکستان دشمنی اور سی پیک کے خوف سے پاکستانی فوج ، جنرل راحیل شریف اور سی پیک کیخلاف کھلی دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…