کراچی میں آپریشن،احکامات جاری،چوہدری نثار نے ا علان کردیا

26  جون‬‮  2016

کراچی (این این آئی) کراچی میں آپریشن،احکامات جاری،چوہدری نثار نے ا علان کردیا،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سیکورٹی اداروں کو کراچی آپریشن مزید تیز کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی گئیں، کراچی آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیگا۔ حالیہ واقعات شہر کا امن خراب کرنے کی کوشش ہے۔ سیکورٹی ادارے امجدصابری کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے کی بازیابی کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔ سیکورٹی اداروں کو کراچی آپریشن مزید تیز کرنے اور دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پر مختصراً گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے امجد صابری کے اہل خانہ کو وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی اور واضح کیا کہ امجد صابری کے قتل میں ملوث ملزمان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امجد صابری کے قتل کے تمام محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس معاملے پر ہونے والی تفتیش سے ان کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ اور گورنر سندھ نے امجدصابری کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری سچے عاشق رسولﷺ تھے۔ انہوں نے فن قوالی کے ذریعے امن اور محبت کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کیا۔ پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…