امجد صا بر ی قتل کیس میں گرفتار شخص نے سب کچھ اگل دیا ، کیا کہا ؟ جا نئے

26  جون‬‮  2016

کراچی(آن لائن)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے قتل کے چشم دید گواہ سلیم چندا کو حفاظتی تحویل میں لیکر بیان قلمبند کر لیا ۔ ایس ایس پی سنٹرل مقدس حیدر کے مطابق پولیس نے سلیم چندا کو امجد صابری کے گھر سے حفاظتی تحویل میں لیا ہے، سلیم چندا کا ابتدائی بیان قلمبند کر لیا گیا ہے۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم چندا نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ پہلے فائر کے بعد ہی افراتفری مچ گئی تھی، امجد صابری پر فائرنگ کے بعد سیٹ کے نیچے چھپ گیا تھا، حملہ آور نے فائرنگ کرتے وقت کوئی بات نہیں کی۔ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لئے تیار ہوں۔ ورثاء نے پولیس کی تحویل میں موجود سلیم چندا کو بے گناہ قرار دے دیا۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم چندا کی مدد سے مزید خاکے تیار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ سلیم چندا سے تحقیقات میں مدد مل سکتی ہے۔ امجد صابری کی اہلیہ کا بیان بھی پولیس جلد ریکارڈ کرے گی۔ دوسری جانب امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات شریف آباد تھانے سے گلبرگ تھانے منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس افسر محسن زیدی امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات کریں گے۔
امجد صابری قاتل کیس میں پولیس کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔سرجانی ٹاؤن سے قتل میں ملوث ایک شخص پکڑا گیا ، گرفتار ملزم نے اہم انکشافات کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے،گرفتار شخص کی نشاندہی پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ انسداد دہشت گردی نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔سی ٹی ڈی کا دعوی ہے کہ ملزم نے امجد صابری قتل کیس سے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے امجد صابری قتل کیس کے سلسلے میں سرجانی ٹاو?ن میں ٹارگٹڈ کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم نے امجد صابری قتل کیس کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں تاہم ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…