چیف جسٹس سند ھ ہائی کورٹ کے بیٹے کا اغواء ، جمعے کے دن بڑا کام ہو گیا

24  جون‬‮  2016

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں عدالتی کارروائیاں بند رکھنے کا اعلان کیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا کے خلاف جمعہ کوملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اویس شاہ کی محفوظ بازیابی جلد از جلد یقینی بنائے۔وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل فروغ نسیم نے کہا کہ جمعہ کووکلا عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے اس لیے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کا اغوا انتہائی تشویش ناک ہے اور کئی دن گزرنے کے باوجود تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکاہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی جی سندھ پولیس چیف جسٹس کے بیٹے کی جلد از جلد بازیابی کو یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ کئی دن گزرنے کے باوجود، رینجرز، پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر خفیہ ادارے مل کر اور علیحدہ علیحدہ اویس شاہ کی بازیابی کیلیے چھاپے مار رہے ہیں، گرفتاریاں بھی ہوئیں لیکن تاحال اویس شاہ کا کوئی پتا نہ مل سکا۔ وزیراعلی سندھ نے اویس شاہ کی بازیابی پر انعامی رقم بڑھا کر 25سے ایک کروڑ روپے کردی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…