ملااختر منصور کو ولی محمد کے نام کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا اجراء،چوہدری نثار بڑی مشکل میں پھنس گئے

24  مئی‬‮  2016

اسلام آباد (این این آئی)ملااختر منصور کو ولی محمد کے نام کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا اجراء،چوہدری نثار بڑی مشکل میں پھنس گئے، ٗچوہدری نثار اختر منصور کو ولی محمد کے نام کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری ہونے کی وضاحت کریں ٗپاکستان کی حدود میں ڈرون حملہ ملکی سلامتی کے خلاف ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سابق صدر کے پرانے دوست ہیں، دونوں کی ملاقات ہو سکتی ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات سے متعلق پارٹی سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی تاہم مولانا فضل الرحمان سابق صدر کے پرانے دوست ہیں اس لئے دونوں میں ملاقات ہو سکتی ہے جس دوران پانامہ لیکس پر بات چیت ضرور ہو گی ٗسابق صدر پارٹی چیئرمین کے موقف سے ہٹ کر کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ پارلیمنٹ کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے اور اگر اس معاملے پر اپوزیشن اور حکومت مل گئے تو یہ بدقسمتی ہو گی ٗامریکی ڈرون حملے سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستانی حدود میں امریکی ڈرون حملہ ملکی سلامتی کے خلاف ہے اور یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جس تین ملکوں کے سربراہان مل رہے تھے ٗاختر منصور کو ولی محمد کے نام کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کیسے اور کب جاری ہوا؟ یہ دونوں معاملات وزارت داخلہ سے متعلق ہیں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اس کی وضاحت کریں۔ وزیر اعظم نوازشریف کو بھی چاہئے کہ وہ وزارت خارجہ کا قلمدان چھوڑ کر مستقل وزیرخارجہ تعینات کریں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…