بھارتی ”را “ایجنٹوں کی موجودگی ،ایران نے بڑااعلان کردیا،ملک بھر میںکھلبلی مچ گئی

7  اپریل‬‮  2016

تہران(نیوزڈیسک)بھارتی ”را “ایجنٹوں کی موجودگی ،ایران نے بالاخر پاکستان کاموقف تسلیم کرتے ہوئے بڑااعلان کردیا،ملک بھر میںکھلبلی مچ گئی،ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان سمیت کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک اور پوری دنیا کے ساتھ مکالمت اور اعتدال پسندانہ رابطے چاہتا ہے،بھارتی را ایجنٹوں کی ایران میں موجودگی کے بعد ملک بھر میں چھاپے مارے جارہے ہیں اپنی سرزمین کوکسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایک تقریب میں ایرانی صدرحسن روحانی نے کہا کہ ایران کسی بھی قوم کے لیے کسی خطرے کا باعث نہیں ہے۔اس تقریب میں حاضرین سے خطاب میں روحانی نے کہا کہ ان کا ملک میانہ روی کی پالیسی اپنائے رکھے گا اور تمام ممالک کے ساتھ مکالمت اور رابطوں میں اضافے کا خواہاں رہے گا۔ تاہم حسن روحانی کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے کی وجہ سے پیدا ہونے والے مواقع ہمیشہ رہنے والے نہیں، اس لیے ان سے جلد سے جلد اور زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے۔اس خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے نے جو مثبت امکانات پیدا کیے ہیں، نہ تو وہ مستقل ہیں اور نہ ہی ہمیشہ رہنے والے۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کی وجہ سے ملک کے تمام صنعتی شعبوں میں ترقی کے مواقع پیدا ہوئے ہیں، جن میں جوہری صنعت بھی شامل ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…