آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

7  اپریل‬‮  2016

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملکی سلامتی و ترقی کے خلاف سرگرم دشمنوں کی ایجنسیوں کوہر صورت ناکام بنایا جائے گا، دشمنوں کی سرگرمیوں کو روکنے کےلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، ایسی سرگرمیاں پاکستان کی سلامتی اور ترقی کو متاثر کر رہی ہیں، دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور، ملکی داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاءنے شوال سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کو پاکستان میں مخالف خفیہ ایجنسیوں کی سر گرمیوں اور ان کے سدباب کی خاطر کئے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی سلامتی و ترقی کے خلاف سر گرم ایجنسیوں کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا، ایسی سرگرمیاں پاکستان کی سلامتی اور ترقی کو متاثر کر رہی ہیں، دشمن کی سر گرمیوں کو روکنے کےلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…