قومی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کی ذمہ داری بھارتی حکومت اورآئی سی سی پر ہوگی ٗ نواز شریف

9  مارچ‬‮  2016

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کی ذمہ داری بھارتی حکومت اورآئی سی سی پر ہوگی ٗ وزارت داخلہ مطمئن ہے تو ٹیم بھارت بھجوانے میں کوئی حرج نہیں ۔وزیراعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس میں کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے یا نہ بھیجنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بھارت جانے والی سیکیورٹی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا اور رپورٹ میں دھرم شالہ میں پاک بھارت میچ سے متعلق سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا ٗ چوہدری نثار نے پاک بھارت میچ کا مقام تبدیل ہونے کی صورت میں ٹیم بھجوانے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ قومی ٹیم کو بھارت میں سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کی ذمہ داری بھارتی حکومت اور آئی سی سی پر ہوگی تاہم اگر وزارت داخلہ مطمئن ہے تو ٹیم بھارت بھجوانے میں کوئی حرج نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم بھیجنے کو سیکیورٹی سے مشروط کیا تھا جس کیلئے دو رکنی وفد بھارت گیا جہاں اس نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…