عمران خان نے دھمکیاں دینا شروع کردی

21  دسمبر‬‮  2015

میانوالی(نیوز ڈیسک)عمران خان نے مقامی ’سیلو‘ برادری کے افراد کو دھمکی دی ہے کہ وہ اپنی چار ایکڑ زمین نمل یونیورسٹی کو بیچ دیں، ورنہ وہ یہ زمین ’لینڈ ایکوزیشن ایکٹ‘ کی دفعہ کے تحت حاصل کرلیں گے۔نمل یونیورسٹی کے تیسرے کانووکیشن سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ یونیورسٹی کے شہرِعلم (نالج سٹی) کی تکمیل ان کا جذبہ ہے جبکہ سیاست ان کا مشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی عمارت کے سامنے چار ایکڑ زمین موجود ہے جسے زمین مالکان بیچنے سے گھبرا رہے ہیں۔کانووکیشن میں عمران خان نے 68 طلبا میں اسناد تقسیم کیں اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحتیں ملک کی بہتری کے لیے بروئے کار لائیں۔معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی امجد خان کو یہ کام سونپا ہے کہ وہ مالکان کو زمین بیچنے پر راضی کریں، تاہم مالکان زمین کے لیے زیادہ قیمت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ڈان سے بات کرتے ہوئے سیلو برادری کے رہنما ملک غوث سیلو نے کہا کہ برادری نے پہلے بھی نمل یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے عمران خان کو زمین عطیہ کی تھی، لیکن اب ان کے رویے کی وجہ سے ہم نے زمین کم قیمت پر بیچنے سے انکار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے زمین بیچنے کے بجائے اس کے بدلے دوسری زمین کا مطالبہ کیا تھا تاکہ اس پر ہم اپنے مکانات تعمیر کرسکیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…