زلزلہ متاثرین کی بحالی کی صلاحیت رکھتے ہیں،وزیراعظم

28  اکتوبر‬‮  2015

اسلام آبا(نیوزڈیسک).وزیر اعظم نواز شریف کاکہنا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی امداد اور بحالی کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور فاٹا کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ان کا کہنا ہے کہ متاثرین زلزلہ کیلئےامدادی پیکیج کااعلان نقصانات کے تخمینے کے بعدکریںگے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کوبتایاگیا کہ زلزلے میں 228 جانیں لقمہ اجل بنیں۔زلزلے سے ہونےوالے نقصانات کاجائزہ لینے کیلئے وزیراعظم کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس پرائم منسٹر ہائوس میں ہوا۔ اطلاعات ، داخلہ اور خزانہ کےوفاقی وزراء کےعلاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی شریک ہوئے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بریفننگ میں بتایاکہ زلزلے میں 228 جانیں لقمہ اجل بنیں،1620افراد زخمی ہیں اور 3 ہزار 320 مکانات منہدم ہو ئے۔ ٹیلی کمیونی کیشن اور واپڈا کی تنصیبات متاثر نہیں ہوئیں، این ڈی ایم اے کی 6 سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔این ایچ اے نے تمام بڑی شاہراہیں بحال کر دی ہیں۔ وزیر اعظم کا کہناتھاکہ زلزلہ متاثرین کی امداد اور بحالی کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، خیبرپختونخوا اور فاٹا کی ہر ممکن مدد کریں گے ،متاثرین کی امداد کیلئے صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔نقصانات کےتخمینے کے بعد متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کیاجائےگا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ زلزلےسے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگر میاں مزید تیز کی جائیں ، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں اور متاثرہ علاقوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرےگی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…