مانسہرہ میں آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 5 میجرز سمیت 12 افراد شہید

7  اگست‬‮  2015

مانسہرہ(نیوزڈیسک) پھلڑہ کے قریب سری پہاڑی پر ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 میجرز سمیت 12 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مانسہرہ میں پھلڑہ کے قریب آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سری پہاڑی سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید ہوگئے، جن میں 5 میجرز بھی شامل ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 12 افراد ہی سوارتھے، شہید ہونے والوں میں 2 پائلٹ میجر ہمایوں ٹیپو اور میجر مزمل جب کہ دیگر میں میجرڈاکٹرعاطف، میجرڈاکٹرعثمان، نائیک عامرسعید، نائیک اوٹی مقبول ، ڈاکٹرشہزاد، نرسنگ اسسٹنٹ امان اللہ ، سپاہی وقار ، سپاہی رحمت اللہ، اور حوالدارمنیرعباسی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں آرمی میڈیکل کور کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف سوار تھے جو راولپنڈی سے زخمی فوجی کی طبی امداد کے لیے گلگت جارہی تھی کہ خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر بھینگڑہ کے پہاڑ سے ٹکرا گیا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ مقامی افراد کا کہنا ہےکہ ہیلی کاپٹر گرتے ہی اس سے شعلے بلند ہونا شروع ہوگئے.دوسری جانب صدر ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہا رکیا ہے



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…