پاک چین اقتصادی راہداری کےخلاف سازشیں کچل دینگے ،جنرل راحیل

31  جولائی  2015

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہدری کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو پوری قوت سے ناکام بنا دیا جائیگا، چین کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے، منصوبے سے پورا خطہ مستفید ہوگا، آزمائش کی گھڑی میں پاک چین دوستی مزید فروغ پائیگی ۔ جمعہ کو چینی فوج کی 88 ویں سالگرہ کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے چینی عوام اور فوج کو اپنے خوابوں کی تکمیل کیلئے دی جانیوالی قربانیوں پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چینی کی دوستی شہد سے میٹھی ، ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے ۔ دونوں ممالک کی دوستی آزمائش کی گھڑی میں مزید فروغ پائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے پاکستان اور چین کے تعاون کے نتیجہ میں پورا خطہ مستفید ہو گا۔ ہمیں توقع ہے کہ پوری دنیا پاک چین اقتصادی راہداری کو اسی نظر سے دیکھتی ہے جس سے ہم اسے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اقتصادی راہداری منصوبے کی سائیٹ کا خود دورہ کیا ہے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان اور چین کے تعلقات کی بھر پور عکاسی ہوتی ہے اس منصوبے کے نتیجہ میں دونوں ممالک ترقی کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے اس پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو پوری قوت سے ناکام بنا دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چین کا دشمن ہمارا دشمن ہے ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کا خاتمہ ہمارا عزم ہے ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…