عمران فاروق قتل کیس، پاکستانی اور برطانوی اداروں میں ڈیڈ لاک

7  جولائی  2015

لندن(نیوزڈیسک)برطانوی حکومت کے اعلیٰ ترین ذرائع کے مطابق برطانوی تفتیشی اداروں نے اب تک کی تفتیش کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تین گرفتار ملزموں کو برطانیہ لانے کا فیصلہ قانونی مشکلات کی وجہ سے موخر کر دیا ہے۔ پاکستان سے تفتیش کرکے واپس آنے والی ٹیم نے برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس سے اب تک تفتیش پر تبادلہ خیالات کیا۔ حکام نے پاکستان میں گرفتار تین ملزمان کو برطانیہ لانے کی مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو چارج کرنا مشکل ہو جائے گا۔ برطانوی اداروں نے کاشف خان کامران تک رسائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کاشف خان کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی 13 سے زیادہ وارداتوں میں بھی ملوث ہے اور پاکستانی ادارے اس بارے میں تفتیش کر رہے ہیں۔ برطانوی تفتیشی اہلکاروں نے اپنی حکومت کو دی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ اب تک کی تفتیش ناکافی ہے۔ پاکستانی ادارے برطانوی تفتیش کاروں کو ملزم کاشف خان کامران تک رسائی نہیں دے رہے ہیں جو کہ اس کیس کا مرکزی ملزم ہے کیونکہ اس کے بیان تک کیس آگے نہیں بڑھ سکتا۔ تفتیشی اہلکاروں کا کہنا ہے جب تک پاکستان میں گرفتار تین ملزموں سے تفتیش مکمل نہیں ہوتی اس وقت تک انہیں برطانیہ لا کر کیس میں باقاعدہ چارج نہیں کیا جا سکتا۔ اس بارے میں پاکستانی حکام سے رابطے جاری ہیں اور مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…