سینیٹ،بیرونی ایجنسیوں کی سرگرمیاں روکنے کیلئے موثر اقدامات کی قراردادمنظور

7  جولائی  2015

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ایوان بالا نے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے میں بیرونی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونے اور پاکستان میں مذکورہ خفیہ ایجنسیوں کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کرنے سے متعلقہ قرار داد کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔ سینیٹرز کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ایجنسیوں کو مضبوط کرنا ہو گا تاکہ ’’را‘‘اقتصادی راہداری میں رخنہ نہ ڈال سکے۔ قرار داد سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے ایوان بالا میں پیش کی تھی۔ اپنی قرار داد پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف بہت سی غیر ملکی ایجنسیاں نبرد آزما ہیں وہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں۔ رپورٹ آتی ہے کہ ’’را‘‘ ملوث ہے ، ہمارے فارن آفس نے بھی اس کا ذکر کیا ہے ، پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے اس میں بہت سے رخنے آئیں گے ، ہمیں اس حوالے سے بہت سے اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔ ہمیں اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مزید مضبوط کرنا ہو گا تاکہ را پاکستان میں اس طرح کی وارداتیں کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ حکومت کی طرف سے اس پر کسی بھی وزیرکے نہ بولنے پر اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن کھڑے ہو گئے اور کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ قرار داد استحکام پاکستان سے متعلق ہے کسی وزیر نے اس پر بات کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا۔ وزراء کو موقع دیا گیا مگر اس پر انہوں نے بات ہی نہیں کی اور اس معاملے کو سنجیدہ ہی نہیں لیا گیا۔ وزیر داخلہ اور وزیر مملکت داخلہ کو ایوان میں آنا چاہئے تھا، مجھے اس پر سخت اعتراض ہے۔ انہوں نے چیئرمین سینٹ سے کہا کہ اس بات کا سخت نوٹس لیا جائے اس پر چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح نہیں ہونا چاہئے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…